سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(377) عدت والی عورت کا بازار جانا

  • 9854
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1835

سوال

(377) عدت والی عورت کا بازار جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا عدت والی عورت کیلئے اپنی ضرورتوں کی وجہ سے بازار جانا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عدت والی عورت کیلئے اپنی ضرورتوں کی وجہ سے بازار جانا اور علاج کیلئے ہسپتال جانا جائز ہے ‘ نیز پڑھنے اور پڑھانے کیلئے جانا بھی جائز ہے کیونکہ یہ اہم ضرورتی ہیں ‘ ہاں البتہ عدت میں زیب و زینت ‘ خوشبو اور سونے ‘ چاندی اور الماس وغیرہ کے زیورات کے استعمال سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔ عدت میں عورت کو پانچ باتوں کی پابندی کرنا لازم ہے:

1. اگر ممکن ہو تو اسی گھر میں رہے جس میں سکونت کے دوران شوہر کا انتقال ہوا ہو۔

2. خوبصورت لباس کے استعمال سے اجتناب کرے۔

3. خوشبو کے استعمال سے اجتناب کرے ‘ ہاں البتہ غسل حیض سے طہارت کے وقت بخور وغیرہ استعمال کر سکتی ہے۔

4. سونے ‘ چاندی اور الماس وغیرہ کے زیورات بھی استعمال نہ کرے۔

5. سرمہ اور مہندی وغیرہ بھی استعمال نہ کرے کیونکہ نبی ؐ سے ثابت ہے کہ آپ نے ان تمام باتوں سے منع فرمایا ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب العدہ: جلد 3  صفحہ 352

محدث فتویٰ

تبصرے