سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42) خاوند کا ہبہ کرنا

  • 9482
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1303

سوال

(42) خاوند کا ہبہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری بیوی اور میں بانجھ ہیں، میرے اہل خانہ میری بیوی کو پسند بھی نہیں کرتے لہٰذا میں نے اپنا مکان کا چوتھا حصہ اس کے نام فروخت کردیا تاکہ وہ اسے میری وفات کے بعد اس گھر سے نہ نکالیں ، اگر ایسا کرنا حرام ہے تو اس گناہ کے کفارہ کے لئے مجھے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر اس نے مکان کے اس چوتھے حصہ کی قیمت ادا کردی ہے جو آپ نے اسے بیچا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں، آپ کی وفات کے بعد اس مکان کا چوتھا حصہ اس کی ملکیت ہو گا اور چوتھا اسے بطور وارثت مل جائے گا لہٰذا وہ اسے اس سے نکال نہیں سکیں گے اور اگر آپ نے اسے چوتھا حصہ قیمت لئے بغیر بطور ہبہ دیا ہے تو وہ آپ کے ساتھ حسن سلوک سے رہنے اور صبر کرنے کی وجہ سے اس کی مستحق ہے ، آپ کو اسے ہبہ کرنے کا بھی حق حاصل ہے آپ کے اہل خانہ اسے گھر سے نکال نہیں سکتے بہرحال ان اسباب کی وجہ سے اسے مکان یا اس کا کچھ حصہ فروخت کرنے یا ہبہ کرنے میں کوئی حرج نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص46

محدث فتویٰ

تبصرے