السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے والدین فوت ہو چکے ہیں اور انہوں نے فریضہ حج ادا نہیں کیا تھا اور نہ اس کی وصیت ہی کی تھی، تو کیا ہم ان کی طرف سے حج کر سکتے ہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر وہ اپنی زندگی میں خوش حال تھے اور حج کی مالی استطاعت رکھتے تھے تو آپ پر واجب ہے کہ ان کے مال سے ان کی طرف سے حج کریں اور اگر آپ اپنے مال سے ان کی طرف سے حج کریں تو آپ کو اس کا اجروثواب ملے گا۔ اور اگر وہ تنگ دست تھے تو پھر آپ کے لیے ان کی طرف سے حج کرنا لازم نہیں ہے یا ان میں سے اگر کوئی ایک تنگ دست تھا تو تنگ دست کی طرف سے حج کرنا لازم نہیں ہے، ہاں البتہ اگر آپ ان کی طرف سے حج کر لیں تو یہ نیکی ہو گی اور آپ کو اس کا اجر عظیم ملے گا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب