سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(338) محرم کے بغیر عورتوں کے ساتھ مل کر حج کرنا

  • 8885
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 981

سوال

(338) محرم کے بغیر عورتوں کے ساتھ مل کر حج کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے اپنی خواتین کے ساتھ حج کیا اور ان کے ساتھ ایک ایسی بڑھیا بھی شامل ہو گئی جس کے ساتھ کوئی محرم نہیں تھا۔ میں نے اس بڑھیا پر بھی خرچ کیا حتیٰ کہ اس نے سارے مناسک حج ادا کر لیے اور پھر اپنے شہر میں خواتین کے ساتھ ہی لوٹ آئی۔ کیا مجھے اس سلسلہ میں کوئی گناہ تو نہیں ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ عورت چونکہ عمر رسیدہ تھی اور سائل نے ذکر کیا ہے کہ اس کے ہمراہ اس کی اپنی خواتین بھی تھیں اور یہ بڑھیا ان کے ساتھ شامل ہو گئی تو کیونکہ اس کے ہمراہ اپنا کوئی ساتھی نہ تھا اور پھر یہ مناسک حج ادا کرنے سے بھی واقف نہ تھی تو   اس طرح سائل نے اس کے ساتھ احسان کیا اور احسان کرنے والوں پر کوئی الزام نہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

کتاب المناسک : ج 2  صفحہ 253

محدث فتویٰ

تبصرے