سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(53) غیر محرم کا عورت کو قبر میں اتارنا

  • 8592
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1396

سوال

(53) غیر محرم کا عورت کو قبر میں اتارنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک ایسا آدمی ہوں کہ میرا پاؤں کٹا ہوا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے میری بیوی بیمار ہو گئی، علاج کے لیے اسے سعودیہ کے ایک ہسپتال میں داخل کروا یا گیا، میں بھی اس کے ساتھ ہی تھا کہ اس کا انتقال ہو گیا تو وفات کے بعد اسے ایمبولینس کے ذریعہ قبرستان لے جایا گیا، ہسپتال کے بعض ملازمین بھی میرے ساتھ تھے اور قبر میں بھی اسے ہسپتال کے انہی ملازموں ہی نے اتارا، کیونکہ میں اپنے کٹے ہوئے ہاؤں کی وجہ سے عاجز و قاصر تھا، لیکن میں اس کی وجہ سے پریشان ہوں۔ کیا ان اجنبی اور غیر محرم آدمیوں نے میری بیوی کو جو قبر میں اتارا تو اس کا مجھے کوئی گناہ تو نہ ہو گا، کیا اس کا کوئی کفارہ وغیرہ تو نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غیر محرم اگر کسی عورت کو اس کی قبر میں اتاریں تو اس میں کوئی حرج نہیں، کیونکہ محرم کی شرط قبر میں اتارنے کے لیے نہیں، بلکہ سفر کے لیے ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

مساجد کے احکام:  ج 2  صفحہ61

محدث فتویٰ

تبصرے