سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(299) فاتحہ پڑھنے کا حکم

  • 8267
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-01
  • مشاہدات : 1222

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ کہنا کیسا ہے کہ فلاں کی روح کے لیے فاتحہ پڑھیں۔  یافاتحہ پڑھیں تاکہ اللہ تعالیٰ ہمارا فلاں کام آسان کر دے اس کے علاوہ پیدائش کے موقع پر فاتحہ پڑھتے ہیں اور قرآن پڑھنے کے تلاوت سے فارغ ہو کر ایک شخص کہتا ہے: ’’ فاتحہ ‘‘ اور تمام حاضرین سورۂ  فاتحہ پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح ہمارے ہاں شادیل سے پہلے فاتحہ پڑھنے کا رواج ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دعا کے بعدیا قرآن مجید کی تلاوت کے بعد شادی سے پہلے پڑھنا بدعت ہے ۔ کیونکہ اس کا ثبوت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے ملتا ہے ن کسی صحابی سے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث صحیح سند سے ثابت ہے کہ:

((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسْ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَھُوَرَدٌّ))

’’ جس نے کوئی ایسا عمل کیاجو ہمارے دین کے مطابق نہیں وہ ناقابل قبول  ہے۔‘‘

وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 333

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ