السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارا پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔ لیکن یہاں بعض ائمہ مساجد اذان سے پہلے لازمایہ الفاظ کہتے ہیں ۔
(( الصّلاۃُ وَالسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَارَسُولَ اللّٰہِ وَسَلَّمَ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللّٰہِ))
اور کسی موقع پر ان کلمات کو ترک نہیں کرتے۔ میں تمام نمازیں انہی اماموں کے پیچھے پڑھتا ہوں ،کیا ان کے پیچھے میری نماز صحیح ہے یا نہیں؟ اور میں کیا کروں ان ماموں کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اذان کے بعدصلاۃولسلام آہستہ یا بلند آواز سے پڑھتا دین میں ایجاد شدہ نئی بدعت ہے۔ صحیح حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا ہٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ))
’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘
یہ حدیث بخاری اور مسلم نے روایت کی ہے۔ ایک روایت میں :
((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسْ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَھُوَرَدٌّ))
’’ جس نے کوئی ایسا عمل کی اجو ہمارے دین کے مطابق نہیں وہ مردود ہے۔‘‘
اس حدیث کو مسلم نے روایت کیا ہے۔
وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب