سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(224) جماعت پانے کی خاطر تیز تیز چلنا

  • 824
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 1053

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز باجماعت میں امام کے ساتھ رکعت پا لینے کے لیے تیز چل کر آنا جائز ہے، فتویٰ سے نوازیں، اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت و نگہداشت فرمائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

 آپ جب مسجد میں آئیں اور امام رکوع کی حالت میں ہو تو جلدی نہ کریں اور صف تک پہنچنے سے پہلے نماز شروع نہ کریں کیونکہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ  نے جب ایسا کیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم  نے ان سے فرمایا تھا:

«زَادَکَ اللّٰهُ حِرْصًا وَلاَ تَعُدْ» (صحيح البخاري، الاذان، باب: اذا رکع دون الصف، ح:۷۸۳)

’’اللہ تعالیٰ تمہارے شوق میں اضافہ فرمائے، دوبارہ ایسا نہ کرنا۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ266

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ