السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر انسان لا علمی کی وجہ سے قبل از وقت نماز پڑھ لے تو اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
قبل از وقت نماز پڑھنے سے فرض ادا نہ ہوگا کیونکہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:
﴿إِنَّ الصَّلوةَ كانَت عَلَى المُؤمِنينَ كِتـبًا مَوقوتًا ﴿١٠٣﴾... سورة النساء
’’بے شک نماز کا مومنوں پر اوقات (مقررہ) میں ادا کرنا فرض ہے۔‘‘
اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اوقات کو اس طرح بیان فرمایا ہے:
«وَقْتُ الظُّهْرِ اِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ» (صحيح البخاري، المواقيت، باب وقت الظهر عند الزوال، ح: ۵۴۱ وصحيح مسلم، المساجد، باب اوقات الصلوات الخمس، ح: ۶۱۲ (۱۷۳) واللفظ له)
’’ظہر کا وقت، جب سورج زائل ہو جائے…‘‘
لہٰذا جس نے وقت سے پہلے نماز ادا کر لی اس کا فرض ادا نہ ہوگا، البتہ یہ نماز نفل شمار ہو گی، یعنی اسے نفل کا ثواب مل جائے گا۔ وقت ہونے کے بعد اسے نماز دوبارہ پڑھنا ہوگی۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب