سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(644) زید کہتاہے کہ امام من جانب اللہ ہوتا ہے..الخ

  • 7280
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-06
  • مشاہدات : 693

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کہتاہے کہ امام من جانب اللہ ہوتا ہے۔ جیسے کہ انبیاء علیہ السلام او ر عمر اس پر معترض ہے۔ کہتا ہے کہ امام پیشوا بمعروف جماعت کرنے والے کو بھی کہہ سکتے ہیں۔ لہذافیصلہ فرمادیں کہ ہر دو مدعیان مذکور سے حق پر کون ہے؟(سائل مذکور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امام بمعنی نبی تو خدا ہی بناتا ہے۔ چنانچہ ارشاد ہے۔ الله يعلم حيث يجعل رسالته مگر امام بمعنی خلیفہ یا پیش نماز یہ تو لوگوں کے انتخاب سے بنتے ہیں۔ چنانچہ حدیث شریف میں ہے۔ اجعلوا آئمتكم خياركم امام ان کو بنائو جو تم میں سے عقیدہ وعمل کے لہاظ سے بہترین آدمی ہوں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 617

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ