سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(508) یہاں کشمیر میں بیع دو طرح سے ہوتی ہے..الخ

  • 7135
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 858

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہاں کشمیر میں بیع دو طرح سے ہوتی ہے پہلی صورت یہ ہے کہ ایک ہی وقت بروئے تحریر کئی کئی سالوں کے لئے فصل خرید لیتے ہیں کیا یہ جائز ہے ؟ ،  (خریدار اہلحدیث نمبر ۱۶۸۴۵)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صورت کا نام اجارۃ الارض ہے آج کل سرکاری بندوبست کے کاغذوں میں اس کو مستاجری کہتے ہیں یہ جائز ہے اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ زمین نقدی معاوضے ہر لی جاتی ہے جس کو کرایۃ الارض کہتے ہیں اس کے ثبوت میں حدیث شریف کے الفاظ یہ ہیں

 امر بالمواجرة وقال لا باس بها رصحيح مسلم دومشكوة باب الاجارة. آنحضر ت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے زمین کرایہ پر دینے کی اجازت فرمائی اور فرمایا اس میں کوئی حرج نہیں ہے ،

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

 

جلد 2 ص 457

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ