سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(341) نکاح میں جبر جائز نہیں

  • 6956
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 897

سوال

(341) نکاح میں جبر جائز نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زید کی حقیقی نہیں بلکہ رشتہ میں سے ایک خالہ ذاد بہن ہے۔ زید کے والدین زید کی شادی اس لڑکی سے کرنا چاہتے ہیں۔ زید انکار کرتا ہے کیونکہ اسے لڑکی کسی وجہ سے ناپسند ہے۔ زید کے والدین زبردستی شادی کرنا چاہتے ہیں لہذا کیا حکم ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نکاح میں جبر نہ کرنا چاہیے۔ علاوہ منع نص صریح  (لا اکراہ فی الدین)  کے ایسے نکاح میں فریقین کا نباہ نہیں ہوتا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 328

محدث فتویٰ

تبصرے