السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو نکاح بذریعہ عدالت منسوخ کرایاجاتا ہے۔ یہ کون سی طلاق میں شمار ہے۔ نان ونفقہ کے عدم سے یا گمشدگی کے سبب کیا یہ طلاق مغلظہ میں شمارکیا جاتاہے۔ یاطلاق بائنہ میں یعنی اس کارجوع ہوسکتا ہے یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
جونکاح بذریعہ عدالت منسوخ کرایا جائے۔ وہ طلاق بائن ہے۔ اگر اس کے بعد کوئی بہتر صورت ہو تو رضا مندی فریقین سے ہوسکتاہے۔ لقوله تعالي فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ ﴿٢٣٢﴾سورة البقرة.....
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب