سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(40) قبرستان میں جوتہ یا کھڑا پائوں پہن کر چلنا کیسا ہے؟

  • 6593
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 752

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبرستان میں جوتہ یا کھڑا پائوں پہن کر چلنا کیسا ہے۔ اور اس میں کھلیان دھان وغیرہ تیار کرنے کےلئے بنانا اور   لارپات کا ٹال لگانا اور اس مں درخت لگانا اور پاخانہ پیشاب وغیرہ کرنا اور قبرستان  سے مٹی کھود کر گھر بنانے کےلئے لانا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جوتہ کھڑائوں پہن کر چلنا جائز ہے۔ یسمع قرع نعالھم آیا ہے۔ زمین خالی ہوتو کھلیان کرنا بھی  جائز ہے۔ ورنہ قبروں میں کھلیان نہیں ہوسکتا۔  نہ جائز ہے کیونکہ قبروں کی توہین ہے۔  زمین وقف نہیں تو مٹی لینا منع نہیں۔ (یکم شعبان 37ہجری)

تشریح

 قبرستان میں جوتی پہن کر چلنا نہیں درست ہے منتقیٰ میں ہے۔

عن بشر بن الخصاية ان رسول الله صلي الله عليه وسلم راي رجلا بمشي في نعلين بين القبور فقال يا صاحب السبتيتين القهما رواه الخمسة الا الترمذي

یعنی بشیر ابن خصاصیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دیکھا ایک شخص کوکہ وہ جوتی پہنے ہوئے قبرستان میں جارہا تھا تو آپ نے فرمایا کہ اے جوتی والے جوتیوں کوڈال دے۔ (فتاویٰ نزیریہ جلد 1۔ صفحہ 407)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 49

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ