سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(37) قبر پر ہاتھ اٹھا کر مردے کےلئے دعا مانگنی جائز ہے یا نہیں؟

  • 6590
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 756

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قبر پر ہاتھ اٹھا کر مردے کےلئے دعا مانگنی جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس دلیل سے اگر ناجائز ہے تو کس دلیل سے زید کہتاہے کہ جب قبرستان جاکر السلام علیکم یا اہل القبور کہنا جائز ہے۔ تو قبر پرہاتھ اٹھا کردعا مانگنا بدرجہ اولیٰ جائز ہوگا۔ لیکن بکر کہتا  ہے کہ ہرگز جائز نہیں۔ دونوں میں سے کس کا قول درست ہے۔ (عبد اللہ گوجرانوالہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دفن کے وقت قبر پر کھڑے ہوکر دعا کرنا ثابت ہے۔ اور آپﷺ عام طور پر جب مل کردعا کرتے تھے۔ تو ہاتھ بھی اٹھاتے تھے۔ اس لئے اسلام علیکم پرقیاس کرنے کی حاجت نہیں صاف فعل نبوی ﷺ سے ثابت ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 48

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ