سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(36) مردے کے نام سے کھانا بنا کر مساکین کو کھلانا؟

  • 6589
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 748

سوال

(36) مردے کے نام سے کھانا بنا کر مساکین کو کھلانا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعد موت مقررہ دنوں میں مردے کے نام سے کھانا بنا کر مساکین مالدار اور مولویوں کو کھلانا جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مردے کو ثواب پہنچانے کا کھانا وہی ہے۔  جو بغیر فخروریاکے محض محض مساکین کو کھلایا جائے۔ آجکل جو اس قسم کی دعوتیں ہوتی ہیں۔  وہ محض رسمی ہیں۔  خاص کرعلماء کو ایسی دعوتوں میں شریک نہ ہونا چاہیے۔  تاکہ ان رسوم کولوگ جان کر چھوڑ دیں۔ (25 فروری 16ء)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 48

محدث فتویٰ

تبصرے