السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نماز عصر کی جماعت تیار ہے۔ اس عرصے میں ایک جنازہ آیا ۔ پہلے عصر کی نماز یا جنازہ ؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز عصر پہلے پڑھیں تو اچھا ہے۔ جنازہ پہلے پڑھنا منع نہیں فرق صرف اتنا ہے کہ نماز عصر فرض عین ہے۔ اور جنازہ فرض کفایہ عین کو مقدم رکھناچاہیے۔ ( سید نزیرحسین۔ فتاویٰ نزیریہ ج1 ص 403)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب