سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(11) قرآن مجید کی تلاوت بلاتخصیص میت کو ثواب پہنچتا ہے؟

  • 6564
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-18
  • مشاہدات : 656

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قرآن مجید کی تلاوت بلاتخصیص وقت ومکان کے میت کو ثواب پہنچتا ہے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی آیت سے یا حدیث سے تلاوت قرآن کی ثواب رسانی کا ثبوت نہیں۔ نہ زمانہ رسالت میں اس کا ثبوت ملتا ہے۔ حنفی علماء اس کو مالی عبادات پرقیاس کرکے جائز کہتے  ہیں۔ (19جون 1931عیسوی)

شرفیہ

اس باب میں کچھ روایات یا آثار کتاب ثمار التنکیت فی ابیات التثبیت میں ہیں۔ مگر  اس وقت وہ کتاب موجود نہیں جو نقل کی جایئں۔ ہاں نیل الاوطار سے بحیثیت مجموعی ملتا ہے کہ جمہور اہل سنت کے نزدیک تلاوت قرآن کا ثواب بھی میت کوملتا ہے۔ (نیل الاوطار ص 79 ۔ 80) (ابو سعید شرف الدین دہلوی)

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

 

فتاویٰ ثنائیہ امرتسری

جلد 2 ص 19

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ