السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
سورج اور چاند کے گہن لگنے کے متعلق کلام مجید یا حدیث شریف میں کچھ بتلایا گیا ہے، یا نہیں؟ اگر بتلایا گیا ہے، تو وہ الفاظ کیا ہیں !جواب مع عبارت کے ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
گرہن کی بابت حدیث میں صرف اتنا آیا ہے کہ اللہ کی قدرت کے نشانوں میں سے نشان ہیں یہ ایک جامع لفظ ہے اس سے اچھا کوئی نہیں کہہ سکتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب