سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(54) وصال کے بعد اولیاءاللہ اپنی کرامت دکھانا؟

  • 6511
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1008

سوال

(54) وصال کے بعد اولیاءاللہ اپنی کرامت دکھانا؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

یہ اعتقاد رکھنا کہ وصال کے بعد اولیاءاللہ اپنی کرامت دکھا سکتے ہیں  (شرک ہے یا نہیں) اگر شرک ہے تو منصور کی لاش سے اناالحق کی صدا کیونکر آتی تھی؟مجددالف ثانی نے اپنی تربت سے یہ جواب دکدام مرزاشیفتہ ما، کیوں کردیا ءقصہ اس کا یوں ہے کہ کوئی بزدگ مجددالف ثانی کی زیارت کو گئے تھے وقت چلنے کے ان سے  مرزامظہرجان نے اپنا سلام کہلابھیجا تھا جب فاتح سے فارغ ہو کران کا سلام ان کو پہنچایا تو تربت سے یہ آواز آئی تھی جوادپرمذکورہوئی، ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسے اعتقاد کا ثبوت قرآن وحدیث میں نہیں منصوراورمجددصاحب کا قصہ بھی کسی صیح روایت سے نہیں آیا مریدوں کی خوش اعتقادی ہے اہلحدیث امرتسر۲۳ رجب المرجب ۱۳۴۲ ھ

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاوی علمائے حدیث

جلد 10 ص 100

محدث فتویٰ

تبصرے