السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
یہاں پر یہ کہاوت مشہور ہے کہ کوڑہی (یعنی جس کے جسم پر سفیدی آگئی ہو) مرنے کے بعد سڑتا گلتا نہیں اور اس کے ناحف بال بڑھتے جاتے ہیں کیا یہ صیح ہے
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ کہاوت غلط اور بے اصل ہے ہاں صیح حدیثوں سے انبیاءکرام کے متعلق ثابت ہے کہ ان کا جسم اطہر محفوظ رہتا ہے، والحق ابن عبدالبربهم الشهداءوالقرطبى الموذن المحتسب واوردغيره الصديقين والعلماء العاملين وحامل القران العامل به والمرابط والميت بالطاعون صابرامحتسبا والمكثرمن ذكرالله والمجين له فتلك عشرة كاملة (زرقانى على الموظا) محدث دہلی ج ۸ نمبر ۱۲
نبیوں اور رسولوں کا وجود محفوظ رہنا تو صیح حدیث سے ثابت ہے لیکن اس کے علاوہ اللہ تعالی کی مشیت میں چاہے رکھے چاہے نہ رکھے، فقط االراقم علی محمد:۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب