سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(447) حنفی حضرت ہم سے نماز میں پاؤں نہیں ملاتے..الخ

  • 6244
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 832

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم جب حنفیوں کی مسجد میں نماز ادا کرنے جاتے ہیں۔ تو وہ لوگ  پاؤں سے پاؤں نہیں ملاتے۔ بلکہ  اگر ہم ملاتے بھی ہیں۔ تو  وہ لوگ اپنی طرف اپنے پائوں کھینچ لیتے ہیں۔ اگر ہم گھر میں اپنے اہل وعیال کے ساتھ جماعت کرلیں تو جائز ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز مسجد میں پڑھنی بہتر ہے۔ پیر ملانے پر اگر کوئی ناراض ہو تو گناہ اس کوہے۔ چاہیے کہ جماعت کھڑی ہونے کے وقت پیر ملالیاکریں۔ جو لوگ رکوع کے وقت ملانےکی  کوشش کرتے ہیں۔ ان کو چاہیے کہ کھڑے ہوتے ہی ملا لیا کریں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 611

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ