سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(405) رکوع میں ملتے سے رکعت ہوتی ہے یا نہیں؟

  • 6202
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 868

سوال

(405) رکوع میں ملتے سے رکعت ہوتی ہے یا نہیں؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

رکوع میں ملتے سے رکعت ہوتی ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اختلافی ہے۔ دوبارہ پڑھنی اچھی سمجھتا ہوں۔ (10شعبان 1364ہجری) صرف اچھی ہی نہیں سورہ فاتحہ  مقتدی کو بھی پڑھنی فرض ہے۔ اورایسے ہی قیام فر ض ہے۔ پس جب دو رکن فوت ہوگئے۔ تو رکعت قطعا نہ ہوگی۔ (ابو سعید شرف الدین دہلوی)

جواب دیگر

از مولانا مفتی ثناء اللہ قدیم الایام ہے یہ مسئلہ اختلافیہ چلا آرہا ہے۔ خاکسار رکوع میں مل کر رکعت دہرالیا کرتا ہے۔ کوینکہ دو رکن قیام او ر قرات فاتحہ کے فوت ہو جانے سے شک ہوتا ہے۔ کہ رکعت نہیں ہوگی۔ جس قوی دلیل سے ان دو کاموں کی رکنیت ثابت ہے۔ اس قوت سے رکوع میں رکعت کا پورا ہونا ثابت نہیں۔ کسی کے پاس ثبوت ہو ں تو اطلاع دیں۔ مگر یہ یاد رہے ہ ان دو رکنوں کے ثبوت میں قرآن مجید بھی ہے۔ (11 جمادی الثانی 35 ہجری)

شرفیہ

شک نہیں کرنا چاہیے قطعا رکعت نہیں ہوتی۔ اس لئے کہ دو فرض قیام   ورکن فوت ہوجاتے ہیں۔ (ابوسعید شرف الدین دہلوی)

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 591

محدث فتویٰ

تبصرے