السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مسبوق کوجس قدر نماز باجماعت کے ساتھ مل جاوے۔ وہ اس کے لئے اول یا آخر کی نماز دگنی جاوے۔ تاکہ قرات وغیرہ میں امتیاز ہو۔
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث میں آیا ہے۔ اقض ما سبقک یعنی جوکام تم سے پہلے امام کرچکا ہے۔ وہ پورا کردیا کرو۔ وہ پہلی رکعت پڑھ چکاہے۔ اس لئے مسبوق جب کھڑا ہو تو پہلی پوری کرے۔ بعض علماء پچھلی کا حکم کرتے ہیں۔ یہ بھی جائز ہے۔ مگر الفاظ حدیث بظاہر پہلی کی طرف رہ نما ہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب