السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حدیث شریف میں آیا ہے کہ مسلمانوں کو غیر رمضان میں ایک رکعت نماز پڑھنے کا ثواب رمضان المبارک میں ستر رکعت نماز پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔ تو زید تارک الصلواۃ ہے۔ اور دنوں میں کبھی بھول کر بھی ایک وقت کی نماز نہیں پڑھتا۔ البتہ ماہ رمضان المبارک میں ایک ماہ نماز پنجگانہ باجماعت معہ تراویح کے پڑھتا ہے۔ جواب طلب ہے کہ زید بھی مذکورہ بالا حدیث کی روایت کے مطابق ستر گنا ثواب کا حقدار ہوگا یا نہیں؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
تارک نماز جب تک توبہ کرکے پابند نماز نہ ہوجائے۔ رمضان شریف کے ثواب موعودہ کا حق دار نہیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب