سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(316) بغیر کپڑے پہنے نماز پڑھنا

  • 6104
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-12
  • مشاہدات : 718

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی صاحب توفیق بغیر کپڑے پہنے نماز پڑھتا ہے۔ حالانکہ اس کے  پاس اس کی قمیص یا کرتہ موجود ہے۔ اس کے متعلق کیا حکم ہے۔ اس کی نماز ہوجائے گی یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح مسنون طریقہ نماز کا وہی ہے۔ جو آپﷺ سے بالدوام ثابت ہوا ہے۔ یعنی بدن پر کپڑے اور سر ڈھکا ہوا۔ پگڑی سے ہو یا ٹوپی سے اقل درجہ یہ ہے  کہ ستر عورت کا حصہ  سینے پیٹھ اور کندھوں کا ڈھکا ہوا۔ یہ جواز کا درجہ ہے۔ مسنون طریقہ وہی ہے جو اوپر زکر ہوا ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 524

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ