سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(312) بعد نماز عشاء سبحان الملك القدوس پڑھنا؟

  • 6100
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 2088

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعد نماز عشاء "سبحان الملك القدوس" تین بار پڑھ کر "سبوح قدوس ربنا ورب الملائكة والروح" الفاظ ادا کرلیتا ہوں۔ ایک شخص اس کے کہنے سے منع کرتا ہے۔ کہ اس وقت یہ الفاظ مت کہاکرو۔ کیا اسکو پڑھنا چاہیے کہ نہیں؟ (محمد عباس از میرٹھ چھاونی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

"سبحان الملك القدوس" وتروں کے بعد پڑھنا جائز ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے۔

"كان رسول الله صلي الله عليه وسلم اذا سلم في الوتر قال قال سبحان الملك القدوس ثلاث مرات"

’’یعنی وتروں کے سلام کے بعد آپﷺ  تین دفعہ صرف  "سبحان الملك القدوس" پڑھتے۔ اور آخری لفظ کو لمبا کھینچتے‘‘ آپ کبھی اس کو پڑھیں باقی کو چھوڑدیں۔  (اہل حدیث ج 44 16۔ 17۔ )

تعاقب

 اس میں میرے نذدیک تسامح ہے۔ بالکل یہ تمام الفاظ کا انکار کردینا روایات سے غفلت ہے۔ بعد "سبحان الملك القدوس" کے یہ الفاظ "ورب الملائكة والروح" کہنا نبی اکرم ﷺ سے ثابت ہے۔ جیسا کہ سنن کبریٰ بہیقی جلد3 ص40 اور دارقطنی جلد اول ص 175 میں ہے۔ (عبد الرحمٰن آذاد نو مسلم دہلی)   (اہل حدیث ج44 نمبر 19)

شرفیہ

دارقطنی کی  روایت میں ورب الملائكة والروح بھی وارد ہے۔ لہذا منع نہیں حصن حصٰن کلاں ص 57

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 521

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ