سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(301) بعد فرض نماز کے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا

  • 6089
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-12
  • مشاہدات : 708

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسجد کا امام بعد نماز فرض کے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا مانگا کرتا ہے۔ بعض لوگ آمین کہتے ہیں۔ بعض دعا ہی نہیں مانگتے۔ جو دعا نہیں مانگاکرتے وہ کہتے ہیں۔ بعد فرض کے ہاتھ اٹھا کردعا مانگنا بدعت ہے۔ ایسے کے پیچھے نماز جائز نہیں کہتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ بعد فرض نماز کے ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنا ثابت ہے یا بدعت ہے ۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعد نماز فرض ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کازکر دو روایتوں میں آیا ہے۔ جن کو حضرت میاں صاحب۔ دہلوی۔ نے اپنے فتوے میں نقل کیا ہے۔ گو وہ ضعیف ہیں مگر ضعیف حدیث کے ساتھ بھی جو فعل ثابت ہو وہ بدعت نہیں ہوتا ایسا تشدد کرنا اچھا نہیں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 510

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ