سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(299) مقتدی کا دو رکعت پڑھنے کے بعد وضو ٹوٹ گیا

  • 6087
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-13
  • مشاہدات : 888

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز باجماعت ہورہی ہے۔ مقتدی کا دو رکعت پڑھنے کے بعد وضو ٹوٹ گیا اس کے اس کے بعد وضو کرتے کرتے امام نے ایک رکعت پڑھ لی۔ وہ چوتھی رکعت میں آکر شامل ہوا۔ اب وہ پہلی رکعتیں شمار کرے گا یا ساری نماز دہرائے گا۔ جواب باسند ہو اسی طرح اگر چوتھی رکعت کے رکوع سے پہلے وضو ٹوٹ جائے اور وضو کرتے امام سلام پھیر لے تو اب مقتدی کیاکرے۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

وضو ٹوٹ جانے کے بعد کیا کرے۔ اس کے متعلق دو مذہب ہیں۔ ایک یہ کہ جدید وضو کرکے نماز نئے سرے سے شروع  کرے۔ امام کے ساتھ جو رکعت پائی اسے اپنی پہلی سمجھے۔ اوراگرامام فارغ ہوچکا ہے تو اپنی نماز سرے سے شروع کرے۔ جس طرح  ممکن ہو غرض بالکل نئی نماز ہے۔ یہ مذہب محدثین کا ہے۔ اس کے متعلق ایک حدیث آئی ہے۔

دوسرا مذہب یہ ہے کہ وضو کرکے آئے تو جتنی پہلے پڑھ چکا ہے۔ اسے محسوب کرے۔ اور باقی پرھے۔ اگر اامام فارغ ہوچکا ہے تو بقیہ نماز مسبوق کی طرح اکیلا پڑے۔ یہ مذہب حنفیہ کا ہے۔ اس کے متعلق جو حدیث آئی ہے۔ محدثین اس کو ضعیف کہتے ہیں۔ میرا ناقص علم اس میں یہ ہے کہ میں نئے سرے سے نماز پڑھنا اولیٰ اور  بناکو جائز جانتا ہوں۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 507

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ