سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(259) برہنہ ہوکر آنگن میں غسل کرنا

  • 6047
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1332

سوال

(259) برہنہ ہوکر آنگن میں غسل کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک ایسی جگہ محفوظ ہے۔ اس کے چاروں طرف دیوار ہے۔ جیسے گھر کا آنکن اس میں برہنہ ہوکر مرد ہویا عورت غسل کرے۔ تو غسل سے پہلے وضو رہ سکتا ہے ۔ اوراس سے نماز ہوسکتی ہ یا نہیں؟اور اس شخص کا برہنہ ہوکر آنگن میں غسل کرنا ازروئے شریعت درست ہے۔ یا منبع ؟حالانکہ نہانے ولے کو یہ بخوبی معلوم ہے۔ کہ دروزہ بند ہے اب مجھ اکیلے کے سوائے یہاں نہ کوئی ہے نہ کوئی آسکتا ہے۔ یہ خیال بھی خیال رہے ہ مذکر ہو یا مونٹ برہنہ نہانے کے متعلق دونوں کاایک ہی حکم ہے یا جدا جدا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگرکوئی شرارت مد نظر نہیں۔ تو ایسی جگہ غسل کرنا ایسا ہی جائزہے۔ جیسے غسل خانہ میں جائز ہے۔ غسل سے  پہلے جو وضو کیا ہے بحال رہے گا۔ عورت مرددنوں کاحکم ایک ہی ہے۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ امرتسری

جلد 01 ص 453

محدث فتویٰ

تبصرے