سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(198) جاندار مخلوق کی تصاویر والے کپڑوں میں نماز کا حکم

  • 5940
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-02
  • مشاہدات : 1684

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سوال یہ ہے کہ میرے پاجامےمیں مگرمچھ کی تصویر بنی ہوئی ہے، کیا اس صورت میں وہ پہن کر نماز پڑھنا درست ہے اگر نہیں تو کیوں نہیں ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جاندار مخلوق کی تصاویر والے کپڑے پہننا نماز اور غیر نماز دونوں حالتوں میں حرام ہیں۔کیونکہ نبی کریم نے تصاویر بنانے سے منع فرمایا ہے،اور انہیں مٹانے کا حکم دیا ہے۔

حدیث نبوی ہے کہ آپ نے سیدہ کے گھر تصاویر والا پردہ دیکھا تو اسے پھاڑ دیا اور فرمایا۔

«إن أصحاب الصور يعذبون يوم القيامة ويقال أحيوا ما خلقتم»

تصاویر بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب دیا جائے گا اور ان سے کہا جائے گا کہ ان تصاویر کو زندہ کرو۔

حدیث نبوی ہےکہ آپ نے سیدنا علی کو حکم دیا۔

«لا تدع صورة إلا طمستها»

ہر تصویر کو مٹا دو۔

باقی رہا تصاویر والے کپڑوں میں نماز کا مسئلہ تو اس میں اہل علم کا اختلاف پایا جاتا ہے،لیکن راجح موقف یہی ہے کہ ایسے کپڑوں میں نماز ہو جائے گی ،اورکپڑے پہننے والا علم ہونے پر گناہ گار ہوگا۔کیونکہ ایسے کپڑے استعمال کرنے کی حرمت مطلقا وارد ہے، نماز کے ساتھ خاص نہیں ہے۔ایسے کپڑے ہر حال میں پہننا حرام ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

فتاویٰ  ثنائیہ

جلد 01

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ