سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(100) زمین دوسرے کی کرایہ پرلی اور اس پرمسجد تعمیر کی

  • 5607
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-09
  • مشاہدات : 701

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے زمین دوسرے کی کرایہ پرلی اور اس پرمسجد تعمیر کی۔ اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حکم ایسی مسجد کا یہ ہے کہ وہ شرعی مسجد نہیں اس واسطے کہ اس میں  بقا حق العبد پایا گیا ہے ۔ خالصتاً للہ کے واسطے نہیں، جیسا کہ ہدایہ سے مستفاد ہے۔ ومن جعل مسجد اتحتہ سرداب اوفوقہ بیت وجعل باب المسجد الی الطریق و عزلہ عن ملکہ فلہ انیبیعہ وان مات یورث عنہ لانہ لم یخلص للہ تعالیٰ لبقاء حق العبد متعلقابہ کذا فی الھدایۃ۔  پس معلوم کرنا چاہیےکہ اگرچہ صورت کتاب علیحدہ ہے صورت سوال سے  الابیچ دلیل کے دونوں مشترک ہیں اورمسجد میں  جو فضیلت نماز کی ہے، وہ اس میں  نہیں ہے۔ واللہ اعلم بالصواب،

حررہ سید شریف حسین عفی عنہ                                    (سیدمحمد نذیر حسین)


فتاوی نذیریہ

جلد 01 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ