السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حافظ صاحب جو لوگ کہتے ہیں کہ ضعیف روایت کے مقابلہ میں صحیح روایت نہ ہو تو ضعیف پر عمل کرنا بھی جائز ہے یہ بات کہنے والوں کا خیال کہاں تک درست ہے تفصیل کے ساتھ وضاحت فرمائیں؟ عبدالرحمن وزیر آباد
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ضعیف روایت قابل احتجاج نہیں خواہ کسی صحیح یا حسن کے مقابلہ میں ہو خواہ نہ ہو تفصیل کی اس وقت فرصت نہیں اگر آپ تفصیل معلوم کرنا چاہتے ہیں تو صحیح جامع صغیر اور ضعیف جامع صغیر کے آغاز میں شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ کا مقدمہ ملاحظہ فرما لیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب