بازار جاتے وقت لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ … الخ کا ورد کرنا کیسا ہے؟ سند کے بارے میں بتائیں؟ (عبدالرؤف ، گجرات)
بازار میں داخل ہونے کے ذکر : ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ لاَّ یَمُوْتُ بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ))2[’’نہیں کوئی معبود مگر اللہ وہ اکیلا ہے ، نہیں کوئی شریک اس کا ، اسی کی بادشاہت اور اسی کی ہی سب تعریف ہے ، وہی زندگی دیتا ہے وہی مارتا ہے اور وہ زندہ ہے ،نہیں وہ مرتا اسی کے ہاتھ میں ہے سب بھلائی ، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔‘‘] والی حدیث حسن ہے ۔ واللہ اعلم
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
2 ترمذی/ابواب الدعوات/باب ما یقول اذا دخل السوق۔