نماز تسبیح کا کیا طریقہ ہے کیا یہ درست ہے؟ (محمد شکیل ، فورٹ عباس)
نماز تسبیح چار رکعات ہیں۔ قیام ، فاتحہ اور دیگر قراء ت کے بعد پندرہ تسبیحات ، باقی ہر جگہ معروف وظیفہ کے بعد دس دس تسبیحات ہیں۔ ایک رکعت میں ۷۵ اور چار رکعات میں ۳۰۰ تسبیحات ہیں۔ تسبیح یہ ہے:
(( سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ إِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ ))1 یہ درست ہے۔
۱۲ ؍ ۱۰ ؍ ۱۴۲۱ھ
1 ابو داود ؍ ابواب التطوع ؍ باب صلاۃ التسبیح ، ابن ماجۃ ؍ اقامۃ الصلاۃ ؍ باب ماجاء فی صلاۃ التسبیح ، امام ابن خزیمہ اور حاکم نے اسے صحیح کہا ہے۔