رہن کے وقت صدقہ کرنا کیسا ہے؟
سورج چاند گرہن کے وقت صدقہ کرنا مسنون اور موجبِ ثواب ہے۔ صحیح بخاری میں اسماء رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: قالت لقد امر النبی ﷺ بالعتاقۃ فی کسوف الشمس یعنی آنحضرتﷺ نے سورج گرہن کے وقت غلام آزاد کرنے کا حکم دیا۔ غلام آزاد کرنا یا کسی قسم کا مال فی سبیل اللہ خرچ کرنا صدقہ و خیرات میں شامل ہے۔ یہی کیفیت چاند گرہن کی ہے: عن ہشام قال کنا نؤمر عند الخسوف بالعتاقۃ۔ کسوف سورج گرہن اور خسوف چاند گرہن کو کہتے ہیں۔
واللہ اعلم عبدالجبار عمر پوری
(فتاویٰ عمر پوری ص ۳۵)