نماز عیدین رسول اللہﷺ کی میدان میں ہوئی یا نخلستان میں؟
آپ نے ہمیشہ عیدین کی نماز صحرا (میدان میں پڑھی ہے۔ جیسا کہ احادیث صحاح سے ثابت ہے: وَکَانَ النَّبی ﷺ یَخْرُجُ یَوْمَ الْفِطْرِ وَالْاَضْحٰی اِلَی الْمُصَلی اَیْ اِلَی الْجَبَانَیَّۃِ وَھِیَ الصَّحْحَرائُ خَارِجُ الْمَدِیْنَۃِ وَمَسِیْرُھَا مِنَ الْحُجَرَۃِ الشَّرِیْفَۃِ اَلْفُ خُطْوَۃٍ۔ مگر ایک مرتبہ آپ نے بوجہ بارش شدید کے نماز عید مسجد نبوی میں ادا فرمائی تھی، چنانچہ حدیث شریف میں وارد ہے:
اَنَّہٗ اَصَابَھُمْ مَطَرٌ فِیْ یَوْم عِیْدٍ فَصَلیَّ بِھُم النَّبِیُّ ﷺ صَلٰوۃَ الْعِیْدِ فِی الْمَسْجِدِ۔ (رواہ ابوداؤد ابن ماجۃ)
مولانا عبدالسلام بستوی دہلوی
(اہل حدیث دہلی جلد ۱، ش ۲۴)