نبی اکرمﷺ نے خطبہ جمع میں خاموشی اختیار کرنے کے متعلق نہایت تاکید فرمائی ہے۔ از راہِ نوازش آپ بیان فرما دیں کہ انسان پنکھا کا استعمال دوران خطبہ میں کرسکتا ہے یا نہیں؟ کیوں کہ ایک صاحب اس پر مصر ہے کہ خطبہ میں پنکھے کا استعمال قطعاً ناجائز ہے کیوں کہ نبیﷺ نے فرمایا ہے اِذَا قُلْتَ لصاحبکَ اَنْصِتْ فَقَدْ لَغَوْتَ۔ دوسرے صاحب فرماتے ہیں کہ یہ گفتگو کے متعلق ہے۔ پنکھا وغیرہ اس سے خارج ہے جواب مدلل تحریر فرما دیں۔
اپنی جسمانی راحت کے لیے خطبہ میں ایسی حرکت منع نہیں جس سے سماع میں خلل واقع نہ ہو، جیسے نماز میں صحابہ کرام شدت گرمی کے باعث کنکریاں لے کر ماتھے کے نیچے رکھ لیا کرتے تھے۔ واللہ اعلم (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص۵۵۸)