سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(76) نماز جمعہ میں لوگ اکثر علمی کا خطبہ پڑھا کرتے ہیں..الخ

  • 4507
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1633

سوال

(76) نماز جمعہ میں لوگ اکثر علمی کا خطبہ پڑھا کرتے ہیں..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز جمعہ میں لوگ اکثر علمی کا خطبہ پڑھا کرتے ہیں جس کے اندر اشعار بھی ہوتے ہیں جو مانند گانے کے پڑھا جاتا ہے کیا اس طرح کے اشعار راگ کے ساتھ خطبہ کے وقت پڑھنا یا سننا جائز ہے یا ناجائز؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آنحضرتﷺ کے خطبہ مسنونہ کا ذکر ان لفظوں میں آیا ہے کانت لرسول اللہ خطبتان یقرأ القران ویذکر الناس خطبہ مسنون یہ ہے کہ قرآن شریف کے ساتھ نصیحت کرے اس کے سوا خطبہ محض نظم میں ہو یا محض نثر میں غیر مسنون ہے۔  (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۲۹)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 04 ص 161

محدث فتویٰ

تبصرے