سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(230) جو شخص سماع موتیٰ کا قائل نہیں، وہ حنفی کہلانے کا حقدار ہے یا نہیں۔

  • 4419
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-08
  • مشاہدات : 724

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جو شخص بہرحال سماع موتیٰ کا قائل ہے، اور عالم غیب اور حاضر ناظر بزرگوں کو جانتا ہے، اور استعانت اور نذر غیر اللہ اور سجدہ کرنا قبر کو جائز جانتا ہے جو حنفی مذہب کے رو سے جائز نہیں آیا، وہ حنفی ہے، اور امام صاحب کا مقلد ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حنفی نہیں، اور غیر مقلد ہے، بلکہ وہ اہل سنت والجماعت سے خارج غیر مقلد تو صرف امام صاحب سے چند مسائل فروع آمین و رفع یدین وغیرہ میں (جو حدیث میں ثابت ہیں، اور جن کو بعض حنفی علماء نے بھی تسلیم کیا ہے، جیسا کہ ہم اس امر کر رسالہ دافع الفساد میں مفصل لکھ چکے ہیں، مخالف ہیں، اور یہ حنفی امام صاحب کے عقائد میں بھی مخالف ہے۔ نعوذ باللہ منہ

لوگوں کو چاہیے ایسے علماء کے فتویٰ پر ہر گز عمل نہ کریں، بلکہ اس کو قرآن مجید و حدیث شریف و کتب معتبرہ کے موافق ہو تو قبول کر لیں، ورنہ یاد رکھیں کہ قیامت میں پچھتائیں گے، وما علینا الا البلاغ۔

(مولانا مولوی رحیم بخش مصنف کتب اسلام وغیرہ (لواء الہدی ص ۲۳)

 


فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 396

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ