قرآن مجید کی تلاوت بلاتخصیص وقت و مکان کے میت کو ثواب پہنچتا ہے؟
کسی آیت یا حدیث سے تلاوت قرآن کی ثواب رسانی کا ثبوت نہیں۔ نہ زمانہ رسالت میں اس کا ثبوت ملتا ہے۔ حنفی علماء اس کو مالی عبادات پر قیاس کر کے جائز کہتے ہیں۔
شرفیہ:… اس باب میں کچھ روایات یا آثار کتاب ((ثمار التنکیت فی ابیات التثبیت)) میں ہیں۔ مگر اس وقت وہ کتاب موجود نہیں جو نقل کی جائیں۔ ہاں نیل الاوطار سے بحیثیت مجموعی ملتا ہے کہ جمہور اہل سنت کے نزدیک تلاوت قرآن کا ثواب بھی میت کو ملتا ہے۔ (نیل الاوطار ص ۷۹، ۸۰۔ ابو سعید شرف الدین دہلوی (رحمۃ اللہ علیہ) فتاویٰ ثنائیہ جلد ۱ ص ۵۳۰)