ہمارے یہاں دستور ہے کہ اگر کوئی انتقال کر جاتا ہے تو لوگوں کو جمع کر کے اس کی طرف سے قرآن خوانی کرائی جاتی ہے۔ کیا اس کا ثبوت شرع میں ہے یا نہیں؟
اس قسم سے قرآن خوانی کرکے ایصال ثواب کرنا کسی حدیث سے ثابت نہیں ہے۔ لہٰذا یہ بدعت ہے علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد میں اس کو ناجائز لکھا ہے۔
حضرت مولانا محمد یونس صاحب دہلوی (اہل حدیث گزٹ دہلی جلد ۹ ش ۱۲)