ہمارے ہاں دستور ہے۔ اگر کوئی شخص فوت ہو جائے تو چند روز اس کے بعض وارث ایک کمبل بچھا کر مکان میں بیٹھ جاتے ہیں۔ ایک حقہ بھی تازہ بھر کر رکھ دیا جاتا ہے۔ پھر لوگ رشتہ دار و نیز دوسرے لوگ برائے تعزیت جمع ہو جاتے ہیں۔ حقہ پیتے جاتے ہیں اور ہاتھ اٹھا کر فاتحہ خوانی کرتے ہیں کیا اس طرح کرنا شرعاً جائز ہے؟
:… اس طرح کی فاتحہ خوانی اور حقہ نوشی یقینا بدعت ہے۔ آنحضرت ﷺ و صحابہ کرام کے زمانہ میں ایسا دستور نہ تھا۔ اس قسم کی بدعات سے دور رہنا چاہیے۔(حضرت مولانا محمد یونس محدث دہلوی رحمہ اللہ) (اہل حدیث گزٹ جلد نمبر ۹ ش نمبر۱۰)