سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

جہیز دینا

  • 434
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-27
  • مشاہدات : 528

سوال

سوال: کیا اہلحدیث بچی جو عالم دین بھی بن رہی ہو اس کی شادی ایک اسے اہلحد یث سے جا ئز ہے جو داڑھی منڈا ہو ؟  اور جہیز کے بارے اسلام کیا کہتا ہے؟  کچھد مال دار اہلحدیث اب ایسا کرتے ہیں کہ اپنی بچی کی شادی کے بعد اس کو تحفہ کے نام پر جہیز دیتے ہیں جس سے اکثر ایسا

جواب: کیا اہلحدیث بچی جو عالم دین بھی بن رہی ہو اس کی شادی ایک اسے اہلحد یث سے جا ئز ہے جو داڑھی منڈا ہو ؟ ہوسکتی ہے اور لڑکی اور اس کے گھر والوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ اس کو ڈاڑھی رکھنے کی ترغیب و تشویق دلاتے رہیں۔ ایسے بہت سے کیسز ملتے ہیں کہ شادی کے بعد کسی نے ڈاڑھی رکھ لی ہو۔
کچھ مال دار اہلحدیث اب ایسا کرتے ہیں کہ اپنی بچی کی شادی کے بعد اس کو تحفہ کے نام پر جہیز دیتے ہیں جس سے اکثر ایسا دیکھا ہے کہ لو گ یہ امید لگا کر بیٹھ جاتے ہیں کہ اب جہیزکا انکار کر دو بعد مین تحفہ کے طور پر تو مل ہی جا ئے گا
شادی کے موقع پر بچی کو کوئی تحفہ وغیر دینے میں کوئی حرج تو نہیں ہے لیکن جہیز یعنی گھر کا مکمل سامان وغیر دینا ایک قبیح رسم ہے جس کی جڑیں ہندوانہ تہذیب سے جا ملتی ہیں۔ ہمیں اس رسم کو ختم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ