السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایام چھ سات ماہ میں اگر بچہ پیدا ہو اور وقت تولد وہ مردہ ہو، تو اس حالت میں اس کو غسل کفن نماز وغیرہ کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حدیث شریف میں ہے جو بچہ ماں کے پیٹ کے نکل کر آواز دے کر مرے اس کا جنازہ پڑھا جائے جو اتنا بھی نہ ہو، اس کو یونہی دفن کر دینا چاہیے۔ (فتاویٰ ثنائیہ جلد اول ص ۵۴۵)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب