سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(13) ایک عورت عرصہ طویل بیمار رہ کر فوت ہو گئی..الخ

  • 4204
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1114

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک عورت عرصہ طویل بیمار رہ کر فوت ہو گئی اس کے بال زیر ناف کے متعلق کیا حکم ہے، مونڈنے چاہیے یا اسی طرح دفن کر دیں، مرد، عورت دونوں کے متعلق وضاحت فرما دیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ویسے ہی دفن کر دینا چاہیے، کیوں کہ مرنے کے بعد اعمال ختم ہو جاتے ہیں۔ صرف غسل پر اکتفا کرنا چاہیے ((اِذا مات الانسان انقطع عمله الا من ثلاث)) ’’جب انسان مر جاتا ہے تو اس کے عمل کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ صرف تین چیزیں باقی رہ جاتی ہے۔‘‘صدقہ جاریہ، اور نیک اولاد جو اس کے لیے دعا کرے اور علم جو چھوڑ جائے، اگر یہ امر ضروری ہو جائے تو شارع سے اس کا ثبوت ہونا چاہیے۔ صرف مالکیہ کے ہاں یہ جائز ہے۔ اور باقی تین ائمہ اس کے قائل نہیں۔ (دیکھو فقہ المذاہب الاربعہ) (الاعتصام جلد نمبر ۲۰ ش نمبر ۳۸)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 05 ص 46

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ