سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(138) صلوٰۃ التسبیح رمضان المبارک میں ستائیس تاریخ کو جماعت سے پڑھنا

  • 4141
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1003

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صلوٰۃ التسبیح رمضان المبارک میں ستائیس تاریخ کو جماعت سے پڑھنا۔ اور پڑھانا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صلوٰۃ التسبیح رمضان کی ستائیسویں تاریخ کو باجماعت ادا کرنا اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ اگر یہ نظر تعلیم کبھی ایسا کیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ اس کو سنت نہیں سمجھنا چاہیے۔ نہ سنت کی طرح اس پر اصرار کرنا چاہیے۔ (اخبارا لاعتصام جلد ۲۰ شمارہ ۲۸: ۳۰ محرم الحرام ۱۳۸۹ھ) (مولانا حافظ محمد گوندلوی سابق امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث)

توضیح:

نفل ینماز کی جماعت ثابت ہے، اور نماز تسبیح بھی نفل نماز ہے، اس لیے کوئی حرج نہیں۔ (علی محمد سعیدی)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

 

 

جلد 06 ص 360

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ