سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(113) تراویح میں پورا قرآن شریف ختم کرنا ضروری ہے؟

  • 4116
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1064

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تراویح میں پورا قرآن شریف ختم کرنا ضروری ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تراویح میں پورا قرآن ختم کرنا سنت ہے۔ ضروری نہیں ہے، حافظ قرآن کو اس سنت پر عمل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اور جو حافظ نہیں ہیں۔ وہ حافظ کی اقتداء میںپورا قرآن سنیں۔ جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں ابی بن کعب اور تمیم داری کی اقتداء میں لوگ نماز تراویح پڑھتے تھے، واللہ اعلم۔

 (شیخ الحدیث مولانا عبد السلام بستوی دہلی) (ترجمان دہلی صفر ۱۳۸۲ھ مطابق ۱۹۶۲ء)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 06 ص 346

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ