السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر دو تین عورتیں مل کر بغیر محرم حج کو جائیں تو کیا حکم؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بغیر محرم کے عورتوں کے واسطے سفر جائز نہیں۔ حدیث میں ہے: لا تسافر المراة مسافة یوم ولیلة الا ومعها ذو محرم، ’’کوئی عورت ایک دن رات کی مسافت کا سفر اپنے محرم کے بغیر نہ کرے۔‘‘ ہاں اگر معتبر عورتوں کی جماعت ہو اور ان پر فتنہ وفساد کا خوف نہ ہو تو پھر کوئی مضائقہ نہیں کیونکہ ازواج مطہرات حج کے لیے آتی تھیں اور ان کے ساتھ ان کا کوئی محرم نہ ہوتا تھا۔ فقط معتبر اشخاص ان کی نگرانی میں رہتے تھے۔ (حررہ عبدالجبار بن عبداللہ الغزنوی عفی اللہ عنہما، فتاویٰ غزنویہ ص ۱۲۲)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب