السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
زید کہتا ہے، عورتوں کا بار بار حج کرنا جائز نہیں۔ عمرو کہتا ہے، جائز ہے کیونکہ بخاری میں ہے کہ حرم مبارک حضرت عمرؓ کے زمانہ میں حج کو گئے تھے، اس سے ثابت ہوا کہ عورت بار بار حج کر سکتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
زید کا خیال غلط ہے جانا جائز ہے دلیل وہی ہے جو عمرو نے پیش کی ہے۔ (عبداللہ امرتسری روپڑی ۱۲ شوال ۱۳۵۸ہجری، ۲۴ نومبر ۱۹۳۹ئ، فتاویٰ اہلحدیث جلد۲ ص۵۹۱)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب